بھٹکل یکم فروری (ایس او نیوز) آلودگی سے پاک ماحول اور صحتمند زندگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے5فروری کو بھٹکل میں" سائیکل چلائیے ، صحتمند رہئے" پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔
رنجن انڈین ایجنسی، محکمہ پولیس، بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ، کاماکشی آٹو سروس، بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن،نامدھاری فرینڈس گروپ(فیس بک) جیسے اداروں کے اشتراک سے 5فروری کی صبح 7.30بجے شمس الدین سرکل سے سائیکل ریالی نکالی جائے گی ۔ اس کا موضوع 'ایندھن؍ماحول بچائیے، صحت پائیے' ہوگا۔انڈین کمپنی کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔